Saud Usmani Sb. writes . . .
عتیق الرحمٰن صفی اپنی ذات اور اپنی خصوصیات میں ایک ٹھنڈے میٹھے چشمے کی طرح محسوس ہوتا ہے ۔ اس کی ذات سے پھوٹنے والی محبت اس کی شاعری میں بھی پھوٹتی ہے ۔۔ میں جب بھی اس پیارے شخص سے ملا ہوں وہ ہمیشہ محبت کی خوشبو سے مہکتا ملا ہے ۔ محبت پر جو کچھ بھی لکھا جائے اور جتنا کچھ بھی کہا جائے سچ یہ ہے کہ اس کا حق کبھی ادا نہیں ہوتا ۔۔ یہ اس دھرتی اور اس مٹی کی طرح قدیم ہے اور اسی زمین کی طرح کہے جانے ، لکھے جانے اور برتے جانے کے باوجود کبھی پرانی نہیں ہوتی۔۔ ۔ نئے لوگ اس کے اسیر ہوتے ہیں اور اسے نیا کردیتے ہیں ۔محبت اس کا صلہ اس طرح دیتی ہے کہ انہیں نیا اور تازہ بنا دیتی ہے
عتیق الرحمٰن صفی ایک نیا اور اس دشت میں نسبتا"نووارد شاعر ہے ۔اس کی شاعری میں کوئی دعویٰ نہیں ہے اور وہ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔ وہ ابھی بہت سی وادیوں اور گھاٹیوں سے گزر رہا ہے اور اس میں پیش آنے والی مشکلات بھی اس کے یہاں واضح ہیں۔لیکن اسے معلوم ہے کہ یہی وہ ریاضت کا عمل ہے جو بالآخر شاعری میں شناخت پیدا کرتا ہے اور وہ اس منزل کے لیے پر امید ہے۔
۔ محبت سے اس کی وابستگی کئی طر