"Don't Judge People ...
You Never Know What Kind of Battle They Are Fighting"

"is qaddar ghondhna parti hay lahu say matti
hath ghall jatay hain tb kooza-ghari aati hay"

انا جب تک،
فنا کے هاتھ په بیعت نہیں کرتی،
نماز_ عشق سے دل کی جبیں محروم رهتی هے،
نگاہیں ایک چہرے کے سوا کچھ دیکھنا چاھیں،
تو صدیوں تک پھر آنکھوں پر ،
عطا کا در نہیں کھلتا،
کسی منظر کے اندر دوسرا منظر نہیں کھلتا،
یه وه رسته هے جس پر،
وفا کی خاک میں جب هجر کے آنسو اترتے هیں،
تو حرف _ بے ھنر کو درد کی سوغات ملتی هے،
دعائے شوق کی وارفتگی کو بار یابی کی فقط اک رات ملتی هے،
مگر کس کو خبر تب تک،
طلب هی وصل کی معدوم هو جائے،
فنا کا اسم _ اعظم روح کو معلوم هو جائے...!!!

Favorites

There is no more content to load